غیر ضروری رازداری ،یکطرفہ فیصلے سی پیک کو نقصان پہنچا رہے ہیں،شراکت داروں کو دھمکیاں دینے کے بجائے مطمئن کیا جائے،میاں زاہدحسین
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:25
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ غیر ضروری رازداری اور یکطرفہ فیصلے پاکستان اور اس خطے کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کا مستقبل داؤ پر لگا سکتی ہے۔ اقتصادی راہداری کے روٹ اور دیگر پہلووں پر اعتراض کرنے والوں کو دھمکیاں دینے کے بجائے انھیں مطمئن کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
چھوٹے صوبوں کو اس منصوبے کے فوائد سے آگاہ کیا جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو انکے تحفظات دور کیئے جائیں۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عالمی کسادبازاری اور بے روزگاری کے اس دور میں اقتصادی راہداری کے ذریعے سات لاکھ آسامیاں پیدا ہونگی جبکہ سالانہ شرح نمو میں دو سے ڈھائی فیصد اضافہ ہو گا ۔(جاری ہے)
یہ منصوبہ ملکی جی ڈی پی کے سترہ فیصد کے برابر ہے جسکی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں ملتی تاہم اسکی تکمیل کیلیئے دوست ملک چین کی حکومت اور کمپنیوں کا اطمینان ضروری ہے جنھیں ہم آپس کی ناچاقیوں کے سبب ہر ممکن طریقے سے پریشان کر رہے ہیں۔
ہمارے سیاستدانوں اور دانشور وں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ چینیوں کی برداشت کی بھی ایک حد ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے حالیہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس منصوبہ کے مغربی روٹ کا معاملہ اٹھانا صورتحال کی سنگین نوئیت کا اندازہ لگانے کیلیئے کافی ہے۔بلوچستان میں بھی اس منصوبے سے مقامی افراد کو ملنے والے فوائد کے بارے میں مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جنکا فوری اور قائل کرنے والا جواب نہ دیا گیا تو صورتحال مزید خراب ہو گی جس کا سارا فائدہ اقتصادی راہداری کے دشمنوں کو پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ماضی میں کئی بار مغربی روٹ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا ہے مگر زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں جبکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار ہراساں ہو رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.