گلیات میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی، پرویز خٹک
گلیات میں ہسپتالوں کی زمین کے ساتھ سرکاری اراضی کا ریکارڈ نکالیں اور قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
بدھ 5 اکتوبر 2016 22:59
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مشورے پر گلیات میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ صحت کے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، وزیرصحت شاہرام خان ترکئی ، قائمقام چیف سیکرٹری اعظم خان ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ گلیات میں ہسپتالوں کی زمین کے ساتھ سرکاری اراضی کا ریکارڈ نکالیں اور قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں لوگوں اور سیاح کو سہولیات دیں ۔ وزیراعلیٰ نے گلیات میں اعلیٰ کلاس کا میڈیکل کالج ہونا چاہیئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ہسپتالوں کو جدید طرز پر ترقی دے رہے ہیں ۔ہیلتھ کیئر کمیشن کو توسیع دی ، صحت انصاف کا رڈ کا اجراء اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی بہتر کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں ۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ اقدامات کے نتائج نظر آنا چاہیئے ۔عمران خان نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نظام کو مضبوط بنائیں اس کے بغیر وسائل ضائع ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ سٹیٹس کو کو توڑنا ہے کیونکہ وسائل عوام کی فلاح کیلئے ہیں کسی خاص طبقے کیلئے نہیں ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ صوبے کے تدریسی ہسپتالوں میں بورڈز مضبوط ہونے چاہئیں ہسپتال خود بخود بہتر چلنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگوں کو سہولیات ملنا شروع ہو گئیں ہیں مگر سسٹم کا مضبوط ہونا ضروری ہے تاکہ خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہ سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.