جامعہ سندھ کی پوائنٹ بس سے ایم۔فل کے طالبعلم کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے کربس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کا مطالبہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم صلاح الدین مہر نے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ سندھ کی پوائنٹ بس سے ایم۔فل کے طالبعلم صلاح الدین سومرو کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے کربس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال حیدرآباد میں زیرعلاج طالبعلم صلاح الدین سومرو کی عیادت کرتے ہوئے کیا، ناظمِ جمعیت سندھ صلاح الدین مہر نے کہا جامعہ سندھ میں پوائنٹ بس ڈرائیورز اور کنڈکٹر مسلسل لاپروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چلتی بسوں میں طلبہ کو بٹھانہ،گنجائش سے زائد طلبہ کو بٹھانہ جامعہ سندھ کی ٹرانسپورٹ اتنظامیہ کا معمول بن چکا ہے اس کے علاوہ طلبہ بسوں کی چھتوں پر بٹھانے اوردروازوں پر لٹک کر سفر کرنے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے جو مزید کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کا سبب بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز جب طالبعلم صلاح الدین سومرو بس میں سوار ہونے کے لئے بڑھے تو بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے انہیں ٹکر لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئے، ڈاکٹر کے مطابق زخمی طالبعلم کو انتہاہی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، ناظمِ جمعیت سندھ نے وائس چانسلر اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم طلبہ و طالبات کی زندگیوں سے کھیلنے والے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :