باغبانوں کو کھجور کے نئے پودے لگانے کا عمل اکتوبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:09

فیصل آباد۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء)جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے باغبانوں کو روا ں ماہ اکتوبر کے آخر تک کھجور کے نئے پودے لگانے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ اکتوبر کا مہینہ کھجور کے نئے پودے لگانے کیلئے موسمی حالات کے مطابق انتہائی موزوں ہے اس لئے باغبان مذکورہ مہینہ کے اختتام تک کھجور کے نئے پودے لگانے کا عمل مکمل کر لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کھجور کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان کھجور کے ایسے پودوں کا انتخاب کریں جن کا وزن 10سے15 کلو گرام تک اور وہ ہر لحاظ سے صحت مند اور بیماریوں سے پاک ہو ۔ انہوں نے کلور پائریفاس بحساب ایک لیٹر فی 100لیٹر پانی میں ملا کر پودوں کے گھیرے میں سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ پودے دیمک اور دیگر کیڑوں و بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔