کاشتکار زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے سبزیوں کی زیادہ کاشت یقینی بنائیں، ماہرین زراعت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:13

فیصل آباد۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی اشد ضرورت ہوتی ہے جبکہ زود ہضم ہونے کی بنا پر سبزیوں اور ان کے اجزاء کا حصول انسانی جسم کا ایک پسندیدہ ذریعہ جن کے استعمال سے انسان تندرست و توانا رہ سکتا ہے نیز سبزیوں کی کاشت دوسری فصلو ں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے جن میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی وافر مقدار سبزیوں میں پائی جاتی ہے ۔

ماہرین نے بتایا کہ آلو ، لہسن ، پیاز، شکر قندی وغیرہ میں نشاستہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اسی طرح مٹر ، پتوں والی پھلیدار سبزیوں ، لہسن میں لحمیات جبکہ ٹماٹر ، گاجر ، شلجم ، شکر قندی ، جڑوں اور پتے والی سبزیوں میں وٹامن اے کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مٹر ،پھلیوں ، ٹماٹر میں وٹامن بی ، سبز مرچ ، شلجم ، پھول گوبھی ، بند گوبھی ، پالک ،پودینہ وغیرہ میں وٹامن سی کثر ت سے پایا جاتا ہے جو ہر عمر کے انسان کی جسمانی صحت کیلئے اشد ضروری ہے۔ما ہرین نینے کہا ہے کہ کاشتکار وہ زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے دیگر زرعی اجناس کی طرح سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں تاکہ انسانی صحت کے ساتھ انہیں مالی منفعت بھی حاصل ہو سکے۔