پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو ملکر سیاحت کو فروغ دینا ہو گا‘ چوہدری عبدالغفور
سیاحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے نکات کے ذریعے دونوں ممالک کی سیاحت کی ترویج کے لئے معاہدہ بھی کیا جا سکتا ہے ‘ایم ڈی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی ازبکستان کے سفیر فرقت اے صیدیکوف سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) برادرانہ مسلم ممالک ہونے کے باعث پاکستان اور ازبکستان میں سیاحت کی کئی مشترکہ اقدار موجود ہیں،جو ان ممالک میں موجود سیاحت کے بیش بہا مواقع دونوں کے عوام میں فروغ دی جا سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدلغفور خان نے ازبکستان کے پاکستان میں متعین سفیر فرقت اے صیدیکوف سے اسلام آبادمیں ملاقات کے دوران کیا۔
چوہدری عبدالغفور خاں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے مزید نکھارا جا سکتا ہے۔ پی ٹی ڈی سی اور ازبکستان کا قومی سیاحتی ادارہ ایک معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں ۔ جس کے تحت سیاحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے نکات کے ذریعے دونوں ممالک کی سیاحت کی ترویج کی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
دنیا بھر میں قدرتی سیاحتی مناظر سے مالا مال پاکستان بلاشبہ ازبک پاشندوں کیلئے پسندیدہ ترین سیا حتی مقام بن سکتا ہے۔
محترم فرقت اے صیدیکوف نے اس موقع پر کہا کہ ازبکستان میں موجود امام بخاری، ہوجاداینار، الترمزی اور المرتضیٰ کے مزارات مسلمانوں کے مقدس تعلقات ہیں۔ جن کا ہر سال ہزاروں سیاح دنیا بھر سے دورہ کرتے ہیں۔ ازبکستان نے کھیلوں میں کئی ایوارڈز جیتے ہیں اس لیئے کھیلوں کو بھی سیاحت کے ساتھ ترقی دی جا رہی ہے۔ سفیر نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیاں ساحوں کی آمدورفت میں اضافہ ہو گا۔ 1991 میں آزادی کے بعد ازبکستان نے 5 سالوں کے قلیل عرصے میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کی ہے۔ ازبک سفیر نے مینجنگ ڈائریکٹر کو ازبکستان آنے اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.