کراچی میں پکڑے جانیوالے اسلحہ میں ملوث افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں گے ٗ عابد شیر علی
کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے ٗوزیرمملکت کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں پکڑے جانے والے اسلحہ میں ملوث افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں گے، کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور پارلیمنٹ مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے ٗمتحد ہو کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے ٗ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ ظلم و ستم کیوں نظر نہیں آ رہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ہمارے پاس ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آ گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ٗ کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے، کراچی سے پکڑا جانے والے اسلحے کے پیچھے ملوث لوگوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں سزائیں دی جائیں گی۔
اسلحہ پکڑنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران احتجاج کے بجائے شادی کر لیں وہ ان کے حق میں زیادہ بہتر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.