چیف جسٹس کا سانحہ سول اسپتال کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈ یشل کمیشن تشکیل دینے کاحکم دے دیا
جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:12
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈ یشل کمیشن تشکیل دینے کاحکم دے دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعرا ت کو سانحہ سول اسپتال سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جما لی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جس میں چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس فیصل عرب بھی شامل ہیں نے کی۔
سماعت کے دوران وکلاء نے محکمہ پولیس ، محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت کی رپورٹس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کو دو ماہ گزر چکے ہیں تحقیقات میں جان بوجھ کر تاخیری ہربے استعمال کئے جا رہے ہیں ، وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ سانحہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے انہوں نے موقف اختیا ر کیا کہ کمیشن کے قیام سے عدالت کا کام نسبتا آسان ہو جائیگا اور کیس جلد نمٹے گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپکی بات کو دیکھ رے ہیں لیکن کسی بھی قسم کی ڈکٹیشن نہیں لینگے، چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلاء کی درخواست پرحکم دیا کہ سانحہ سول اسپتال سے متعلق سپریم کورٹ کے جج قا ضی فائز عیسی پر مشتمل ایک رکنی جوڈ یشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو تیس دن میں اپنی رپورٹ پیش کر یگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.