سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسرا ن و ملازمین نے ڈپٹی چیف انجینئر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مسلح افراد کی گرفتاری تک کام کرنے سے انکار کردیا‘سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنیکا اعلان
جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:35
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسرا ن و ملازمین نے ڈپٹی چیف انجینئر کو مسلح افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف حسین چوک میں احتجاج‘ ملازمین نے مسلح افراد کی گرفتاری تک کام کرنے سے انکار کردیا‘سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنیکا اعلان کر دیا۔
۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی ہربنس پورہ سب آفس کے انچارج فراز ندیم کو بدھ کے روز مسلح افراد نے ان کے دفتر میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف کمپنی کے انجینئرز اور ملازمین نے مشترکہ طور پر لاہور ریجن دفتر سے حسین چوک تک ریلی نکالی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین شریک ہوئے،حسین چوک میں ایک گھنٹے تک احتجاج جاری رہا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، لبرٹی چوک اور ایم ایم عالم روڈ پر جانے والی ٹریفک کو بند کر دیا گیامظاہرین نے دھمکی لگائی ہے کہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر سوئی گیس کی فراہمی کو معطل بھی کیا جا سکتاسیاسی شخصیت کی ایما پر کمپنی کے ڈپٹی چیف انجینئر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.