پاکستان اور ایران کے مابین سیاحت کے فروغ اور آمدورفت میں اضافے کیلئے کوششیں جاری ہیں،چوہدری عبدالغفور خان
مسلم برادری سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کوششیں کرے، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی
جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان اور ایران کے درمیان زیارات اور مذہبی سرگرمیوں کے علاوہ بھی سیاحت کی دلچسپی کے کئی مواقع موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم برادری سیاحت کی ترقی و فروغ کے لیئے مشترکہ طور پر کوششیں کرے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری عبد الغفور خان ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی نے مہان ائر لائنز کے مشیر اور انچارج برائے رابطہ بیرونی امور مہدی علی یاری سے ملا قات کے دوران میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں حصول میں پیش آنے والی مشکلات کو دُور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو ملک میں آمدپر ویزہ کی فراہمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔چوہدری عبد الغفور خان ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران میں مذہب کے علاوہ کئی ثقافتی اقدار مشترک ہیں۔(جاری ہے)
یہ وقت کی ضرورت ہے کہ سیا حت کے فروغ میں تعاون کو بڑھایا جائے۔
بلوچستان کے کچھ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے باعث لوگ ایران میں زیارات کیلئے بذریعہ سٹرک سفر کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکا ر ہوتے ہیں۔ لہذا اسلام آباد ، کراچی ، لاہوراور کوئٹہ سے ایران کیلئے براہ راست پروازیں اس سلسلے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ مہدی علی یاری نے بتایا کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شہری دنیا بھر کا سفر کرتے ہیں جن میں یورپ خصوصی طور پر شامل ہے۔ مہان ائیر لائنز ان میں سے کئی شہروں میں اپنی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے جہا ں پاکستانی افراد کی آمدورفت زیادہ ہے اس سلسلے میں مہان ائیر لائنز پاکستانی سیاحوں کو خصوصی پیکج دینے پر غور کر رہی ہے۔ جو ایران اور دیگر مقامات پر مہان ائیر لائنز سے سفر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاحوں کی بڑی تعداد زیارات کے علاوہ مشہد، اصفہان شیراز اور تہران پر مختلف مقامات کی سیر میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی لیئے مہان ائیر لائنز عنقریب لاہور سے تہران کیلئے پروازیں شروع کرنے والی ہے۔ چوہدری اے ڈی طاہر، جنرل منیجر پی ٹی ڈی سی نے تجویز پیش کی کہ دونوں ملکوں کے عوام میں سیاحت کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے صحافیوں ، ادیبوں اور میڈیا چینل کے نمائندگان کیلئے معلوماتی دوروں کا انتظام کیا جائے تا کہ سیاحوں کی معلومات میں اضافہ ہو اور آمدورفت بڑھے۔میٹنگ کے دیگر شرکاء میں ایران ایمبیسی کے سیکنڈ سیکرٹری، پی ٹی ڈی سی کے پرجیکٹ انجینئر ، محمد عنائت، منیجر پبلسٹی اینڈ پرموشن ، مختار علی ، پی ٹی ایل کے ڈپٹی منیجر، انور ساجد، عمران ارشادخان، انچارج آئی ٹی اور عذراساجد ٹوراز آفیسرنے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.