پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے شور شرابے اور تلخ کلامی پرعمران خان کی اسد عمر کو مبارکباد
ہمارا مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ درست تھا، کیا تمہیں نہیں پتہ ، اجلاس کا تیا پانچہ ہوگیا، جھگڑے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا، عمران خان کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے قبل اسدعمر سے مکالمہ
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان الزام تراشی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے موقف کو درست قرار دے دیا۔جمعرات کویہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے قبل عمران خان اور اسد عمر کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان تلخ کلامی پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنما اسد عمر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیکھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والے آپس میں لڑپڑے جس پر اسد عمر نے مسکراتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
چیرمین تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کے فیصلے پر اپنے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے اسد عمر سے کہا کہ کیا تمہیں نہیں پتہ آج کے اجلاس کا تیا پانچہ ہوگیا اور جھگڑے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے یہ باتیں اسد عمر سے انتہائی آوازمیں کیں تاہم میڈیا کے کیمروں میں اس بات کی بھی ریکارڈنگ ہوگئی جس کے بعد میں ویڈیو سامنے آگئی ۔واضح رہے وزیراعظم نے گزشتہ روز مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کردیا تھا جب کہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.