مزدوروں کے پھیپھڑے چھلنی کرنے والی بیماری ـ ــــ ـــــــــــ ’’سلیکوسســ ‘‘سے تحفظ کیلئے ایکشن پلان تیار کر لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے آکوپیشنل بیماریوں سے متعلق نئے مسودہ قانون کی منظوری دیدی‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:37
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صنعتی کارکنوں اور ورکشاپوں پر مزدوری کرنے والے محنت کشوں کو ان کی مزدوری کی نوعیت کے باعث کام کے دوران لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچانے اور ان کے بر وقت علاج کو یقینی بنانے کے سلسلے میں آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے نام سے نیا قانون متعارف کرانے کی اصولی منظوری دیدی ۔
بہت جلد پنجاب کابینہ کی جانب سے باقاعدہ منظوری کے بعد یہ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔یہ بات سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں خصوصی کمیشن کے اجلاس میں بتائی گئی ۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں لاء اینڈ جسٹس کمیٹی آف پاکستان کے توسط سے آکوپیشنل بیماریوں خاص طور پر ماربل رگڑ کر ٹائلیں بنانے والے کارخانوں اور سٹون کرشرز کے خطر ناک گرد و غبار میں مزدوری کرنے والے کارکنوں کے پھیپھڑوں کو زخمی کر کے چھلنی کر دینے والی بیماری ’’سلیکوسس‘‘کی بر وقت نشاندہی اور علاج معالجے کے علاوہ سلیکوسس سے بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں قانون سازی اور عملی اقدامات سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.