چین، قومی تعطیلات کے دوران 108ملین مسافروں کاٹرین کے ذریعے سفر

جمعہ 7 اکتوبر 2016 21:09

چین، قومی تعطیلات کے دوران 108ملین مسافروں کاٹرین کے ذریعے سفر

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) چین میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعداد اور سیاحت کے شعبہ میں آمدنی میں انتہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس کی بنیادی وجہ سنہری ہفتہ کے نام سے مشہور قومی دن کی تعطیلات تھیں ۔ چائنہ ریلوے کارپوریشن کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو 11.39ملین افراد نے ٹرین سے سفر کیا جو کہ تعطیلات کے خاتمہ سے ایک دن قبل تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کی نسبت یہ تعداد11.6فیصد زائد رہی ہے ۔ 28ستمبر سے 7اکتوبر سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 108ملین مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت9.3فیصد زائد تھی۔ (آج) ہفتہ کے روز امید کی جارہی ہے کہ 12.57ملین لوگ ٹرین کے ذریعے سفر کریں گے ۔قومی تعطیلات کے ہفتہ کے دوران امید کی جارہی ہے کہ چین نے سیاحتی شعبہ میں 478.18ارب یوآن کمائے ہیں جو کہ سالانہ بنیادوں پر 13.5فیصد زائد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :