گندم کی کاشت کیلئے صاف ستھرا بیج استعمال کرنے کی ہدایت

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 15:16

راولپنڈی۔08اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کیلئے صاف ستھرا بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ ایسے کاشتکار جنہوں نے بوائی کے لئے اپنے کھیتوں سے بیج رکھا ہوا ہے وہ گندم کی کاشت سے پہلے بیج کو سیڈ گریڈر کے ذریعے صاف کرالیں۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے لئے شعبہ زراعت (توسیع )کے تمام مراکز کی سطح پرسیڈ گریڈرز کی مفت سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ ان سے گندم کے بیج کی بہت اچھی طرح صفائی ہو جاتی ہے۔ سیڈگریڈر سے بیج گندم کے چھوٹے اور بیمار دانوں کے علاوہ جڑی بوٹیوں کے بیجوں سے بھی پاک ہو جاتا ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور بوائی سے پہلے بیج کو سیڈ گریڈر سے اچھی طرح صاف کرو ا لیں۔ بوائی سے قبل ذخیرہ کردہ بیج کا شرح اگاؤ معلوم کرلیں۔ بیج کے اگاؤ کی شرح 85فیصد سے ہر گز کم نہیں ہونی چاہیے بصورت دیگر شرح بیج میں مناسب اضافہ کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :