چھوٹے کاشتکاروں کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے بینکوں اورمالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے کی تقریب
بلاسود قرضوں کیلئے رقم 100 ارب روپے کرنے کے اعلان پر کاشتکاروں کی بھرپور تالیاں،بینکرز کی ہاتھ اٹھا کر وزیر اعلی کے فیصلے کی تائید ، شہباز شریف کی دھرنا دینے والے عناصر پر تنقید
ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:46
لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے چھوٹے کاشتکاروں کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے بینکوں اورمالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے دوران دھرنا دینے والے عناصر پر تنقید کی اورکہا کہ مال روڈ پر جو دھرنے دیتے تھے، اب انہیں بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے اعلان کے بعد آپس میں گلے مل کر ایک دوسرے کو ہار پہنانے چاہیئں اور مٹھائی بانٹنی چاہیے کیونکہ پنجاب حکومت نے چھوٹے کسان کو ریلیف دینے کیلئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ یہ دھرنے والے اب ان دھرنوں کو بھی بند کروائیں جو پاکستان کا دھڑن تختہ کرنا چاہتے ہیں - وزیر اعلی نے قرض معاف کرانے پر اشرافیہ کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ بڑے لوگوں نے ہی قرضے معاف کرائے ہیں جبکہ غریب تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتا لہذا مجھے پورا یقین ہے کہ اس پروگرام میں ریکوری کی شرح 100 فیصد ہو گی - وزیر اعلی نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو 77 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام بنایا گیالیکن اس تقریب میں محکمہ زراعت کے اعلی حکام اور بینکرز بھی بیٹھے ہیں - میں اس پروگرام کو 100 ارب روپے کرنے کا اعلان کررہا ہوں اور اس پروگرام میں 23 ارب روپے کے اضافے سے لاکھوں مزید چھوٹے کاشتکار فائدہ اٹھائیں گے - وزیر اعلی نے بینکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ 23 ارب روپے اس پروگرام کیلئے مزید دیں گے جس پر بینکرز نے ہاتھ اٹھا کر وزیر اعلی کے فیصلے کی تائید کی - وزیراعلی نے کہا کہ 23 ارب روپے کے مارک اپ کا اضافی بوجھ پنجاب حکومت برداشت کرے گی- وزیراعلی نے جب بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے رقم بڑھا کر 100 ارب روپے کرنے کا اعلان کیا تو ہال میں موجود کاشتکاروں کے نمائندوں نے بھرپور تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا-
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.