چین نے پرتگال کی ون بیلٹ ون روڈ میں شمولیت کی حمایت کردی

دونوں فریق سمندری ،سائنس و ٹیکنالوجی ،ثقافت و ، ٹیکنالوجی ،ثقافت و تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ،چینی صدر

اتوار 9 اکتوبر 2016 15:52

چین نے پرتگال کی ون بیلٹ ون روڈ میں شمولیت کی حمایت کردی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) چین نے پرتگال کی ون بیلٹ ون روڈ میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریق سمندری ،سائنس و ٹیکنالوجی ،ثقافت و تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ،جبکہ پرتگال کے وزیرا عظم نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے ڈھانچے میں تعاون کیلیے تیار ہیں،یورب چین تعلقات میں تعمیری نوعیت کا کردار ادا کریں گے چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ سے پرتگال کے وزیر اعظم انٹو نیو مرایہ کاسٹا نے بیجنگ کے عوامی ہال میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پر تگا ل کے ون بیلٹ ون روڈ میں حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے اور امید ہے کہ دونوں فریقسمندری ،سائنس و ٹیکنالوجی ،ثقافت و تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے انہو ں نے مزید کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات مجموع طور پر بخوبی ترقی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کی مزید گنجائش ہے ۔ جبکہ اس موقع پر پرتگال کے وزیر اعظم نے کہا کہ پرتگال چین کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ کے ڈھانچے میں تعاون کیلیے تیار ہے اور پر تگال یورب اور چین کے درمیان تعلقات میں تعمیری نوعیت کا کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :