وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس
کشمیر کاز کے لیے پر عزم ہیں، کشمیر کاز میری ذاتی کمٹمنٹ ہے ، برہان وانی فریڈم فائٹر اور کشمیریوں کا فخر تھا، کوئی طاقت ہمیں کشمیریوںکی حمایت سے نہیں روک سکتی ، مودی غلط سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی سے کشمیریوں کی جنگ آزادی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب
سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 11:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پارٹی امور، ملک اور خطے کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ اجلاس میں حکومتی کارکردگی پر بھی بات کی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پر عزم ہیں، کوئی طاقت کشمیریوںکی حمایت سے نہیں روک سکتی۔
وزیراعظم نوا زشریف نے کہا کہ کشمیر کاز میری ذاتی کمٹمنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی ایک فریڈم فائٹر اور کشمیریوں کا فخر تھا، برہان وانی سے فریڈم فائٹر ہونے کا اعزاز کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی غلط سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی سے کشمیریوں کی جنگ آزادی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گذشتہ تین سالوں میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ۔ کراچی آپریشن تمام فریقین کی مشاورت سے شروع کیا گیا جس کے اب مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی بحران کا بھی سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ 2018ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سی پیک منصوبے پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس سے صوبہ بلوچستان سمیت خطے بھر کو فائدہ ہو گا۔ ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ ہم ملک کو درپیش مسائل اور چینلجز سے نمٹنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔سماجی شعبے کی ترقی کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.