سوات کی طالبہ حدیقہ بشیر کو بین الاقوامی ایوارڈ ’’امن کا سفیر‘‘دیدیا گیا
پیر 10 اکتوبر 2016 14:40
تائپے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ایک نو عمر طالبہ حدیقہ بشیر ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ ’’امن کے سفیر‘‘ سے نوازا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایوارڈ ایک بین الاقوامی تنظیم ’’گارڈن آف ہوپ‘‘ کی طرف سے تائیوان میں منعقدہ تقریب میں دیاگیا۔
اس اعزاز کے لیے ایشیائی ممالک میں خواتین اور انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو پھر بین الاقوامی فورسز پر اس بارے میں آواز بلند کرتے ہیں۔(جاری ہے)
حدیقہ کے والد افتخار حسین نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پاکستان کے لیے بھی خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کے حصے میں یہ ایوارڈ آیا ہے٬ پاکستان کو امن کا سفیر بنایا گیا ہے۔
اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایک بیٹی اپنے باپ کا سر فخر سے اونچا کر دے اور اپنے ملک کے لیے نام کمائے اپنے ملک کی عزت کے لیے کام کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال حدیقہ بشیر کو امریکا کے سابق مایہ ناز باکسر محمد علی سے منسوب ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.