آرمی چیف نے اچھے جنرل ہونے کا ثبوت دیا ہے ٬مدت ملازمت ختم ہونے پر کسی سینئر جنرل کو آرمی چیف بنایا جائے٬خورشید شاہ
جس ملک کا وزیر خارجہ نہیں اس ملک کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی وزیر خارجہ مقرر نہ کرنا ہماری ناکامی ہی گیس قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے ٬بانی ایم کیو ایم سمیت کسی بھی شخصیت کو محب وطن یا غدار ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتے٬30اکتوبر کا پی ٹی آئی کا دھرنا ان کا اپنا عمل ہے٬اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو
پیر 10 اکتوبر 2016 18:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے دعوے کئے جاتے ہیں کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک کے غریبوں سے جینے کا حق بھی لے لیا گیا ہے اور ان کے منہ سے دو وقت کا نوالا بھی چھینا جارہا ہے٬ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی آمد پر گیس کی قیمتوں میں 36 فیصد اضافہ کرنا غریب عوام پر ظلم ہے٬ پیپلزپارٹی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریگی اور عوام پر یہ ظلم نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد کو سیل کرنے کا فیصلہ عوام کا نہیں عمران خان کا ہے٬اس میں پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیںہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم بانی ایم کیو ایم سمیت کسی بھی شخصیت کو محب وطن یا غدار ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتے ٬انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کو چاہتا ہے اور پاکستان کا نعرہ لگاتا ہے وہ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اربوں روپیوں کے ترقیاتی کام ہوتے ہیں جن میں سرکاری حکام کی نااہلی سامنے آتی ہے٬ ضروری ہے کہ ناقص چیزوں کی مانیٹرنگ کرنی چاہیے٬ قدیم عمارتیں اب بھی بہتر حالت میں کھڑی ہیں جبکہ 10 سال قبل تعمیر ہونیوالی عمارتیں زبوں حال ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں 90 ارب روپیوں کی ترقیاتی سکیمیں دینے کے اعداد و شمار کس نے دیئے ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جیسے بندے کو بغیر تصدیق کے یہ اعداد و شمار عدالت میں نہیں دینی چاہیے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.