ْ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

پیر 10 اکتوبر 2016 22:50

ڈی جی خان ۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان2016 کے نتائج کا اعلان کر دیاہے اور کامیابی کا تناسب 56.

(جاری ہے)

80 فیصد رہاہے ․ یہ بات چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہی گئی ہے ․ مراسلہ کے مطابق امتحان میں 34742 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 19733نے کامیابی حاصل کی ․ امتحان میں نقل او ردیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے پانچ کیس رپورٹ ہوئے اور تمام کو سزائیں دی گئی ہیں٬ ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایاکہ انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان 22اکتوبر سے شروع ہو گاجس کیلئے تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے 12اکتوبر کی بجائے 13اکتوبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے ۔