آئی جی سندھ کا نو محرم کو سیکورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ بارے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے امور کا جائزہ ٬ مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ
منگل 11 اکتوبر 2016 17:29
(جاری ہے)
آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ محرم سیکیورٹی منصوبے کے مطابق ایس ایس پیز, ایس پیز, ایس ڈی پی اوز, سمیت خواتین پولیس افسران واہلکاروں کو خصوصی ذمہ داریوں پر مامور کرنے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں موبائلز, موٹرسائیکلز, اور بکتربند گاڑیوں پر سوار افسران وجوان بھی پیٹرولنگ کے مجموعی اقدامات کو ٹھوس اور مربوط بنارہے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق امام بارگاہوں,مجالس,وعظ کے مقامات,جلوسوں کی اجتماع گاہوں وگذرگاہوں پر غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کے ضمن میں ہرقسم کی پارکنگ ممنوع رکھنے کے ساتھ ساتھ مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں باوردی اور سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتیوں کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نشترپارک کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹس کے علاوہ میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے شرکائُ کی فزیکل سرچنگ کو منتظمین کے تعاون سے یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ یہی اقدامات حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کے لیے بھی اٹھائے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے سیکیورٹی اقدامات کی براہ راست مانیٹرنگ سمیت مرکزی مجالس اور جلوس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے ۔آئی جی سندھ نے پولیس کوہدایات جاری کیں کہ محرم کنٹی جینسی پلان پرعمل درآمدکوم$ثربناتے ہوئے دفعہ144کے تحت عائدپابندیوں کے ضمن میں غیرجانبدارانہ کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے تھانہ جات کی سطح پر موبائل, موٹرسائیکل اور پیدل گشت سمیت پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو بھی انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.