چترال کو گلیات کی طرز پر ترقی دینا انکے اہداف میں شامل ہے٬پرویزخٹک
حکومت کا وژن ہے صوبے کے تمام اضلاع میں مقامی وسائل سے حاصل ہونیوالی آمدنی کو اسی علاقے کی ترقی ٬عوام کی فلاح کیلئے استعمال کیا جائے ٬وزیراعلی خیبرپختونخوا
منگل 11 اکتوبر 2016 17:32
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہا کہ انکی حکومت نے تمام محکموں کو ضلعی سطح تک منتقل کیا ہے اور 80فیصد فنڈزمقامی حکومتوں کو جاری کر چکے ہیں۔
جس کا مقصد یہی ہے کہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں اور انہیں سرکاری اداروں کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ اب یہ منتخب مقامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کام کریں اور جاری سکیموں کے معیار کو یقینی بنائیں ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی حکومت نے صوبے کی پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جسکے لئے اضافی وسائل پیدا کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ایک جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اب ظلم کا دور ختم ہو گیا ہے اب انصاف ہو گا ہر سطح پر اور ہر شعبے میں ہوگا۔ انہوں نے اختیارات ایم پی اے کی بجائے مقامی حکومتوں کو دیئے ہیں اور اس عمل کو دیرپا بنانے کے لئے اسے قانونی شکل دے چکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے سماجی خدمات کے شعبوں میں خاطر خوا تبدیلی آچکی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے بھرتیاں جاری ہیں۔ اب ہر ضلع میں مقامی ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں خدمات انجام دے سکیں ۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں چار اضلاع میں مسئلہ درپیش ہے جس کا حل نکال رہے ہیں۔ انہوں نے تقرریوں اور تبادلوں کا ایک نظام بنادیا ہے اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا ہے۔۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے غریب اور نادار لوگوں کو صحت کی مفت سہولیات دینے کے لئے صحت انصاف کارڈ میرٹ پر فراہم کیا جائے گا۔ مستحق کواس کا حق ملے گا۔ یہ تحریک انصاف کا منشور ہے کہ حقدار اگر مخالف بھی ہے تو اسکو حق دے دیا جائے۔ تحریک انصاف اور دوسری جماعتوں میں یہی بنیادی فرق ہے۔ ہم غریبوں کے لئے کھڑے ہیں ان کو حقوق دیں گے۔ غریبوں کی خدمت اور ان کا اطمینان ہمارا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.