چترال کو گلیات کی طرز پر ترقی دینا انکے اہداف میں شامل ہے٬پرویز خٹک
منگل 11 اکتوبر 2016 19:52
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہا کہ انکی حکومت نے تمام محکموں کو ضلعی سطح تک منتقل کیا ہے اور 80فیصد فنڈزمقامی حکومتوں کو جاری کر چکے ہیں۔
جس کا مقصد یہی ہے کہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں اور انہیں سرکاری اداروں کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ اب یہ منتخب مقامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کام کریں اور جاری سکیموں کے معیار کو یقینی بنائیں ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی حکومت نے صوبے کی پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جسکے لئے اضافی وسائل پیدا کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ایک جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اب ظلم کا دور ختم ہو گیا ہے اب انصاف ہو گا ہر سطح پر اور ہر شعبے میں ہوگا۔ انہوں نے اختیارات ایم پی اے کی بجائے مقامی حکومتوں کو دیئے ہیں اور اس عمل کو دیرپا بنانے کے لئے اسے قانونی شکل دے چکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے سماجی خدمات کے شعبوں میں خاطر خوا تبدیلی آچکی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے بھرتیاں جاری ہیں۔ اب ہر ضلع میں مقامی ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں خدمات انجام دے سکیں ۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں چار اضلاع میں مسئلہ درپیش ہے جس کا حل نکال رہے ہیں۔ انہوں نے تقرریوں اور تبادلوں کا ایک نظام بنادیا ہے اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا ہے۔۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے غریب اور نادار لوگوں کو صحت کی مفت سہولیات دینے کے لئے صحت انصاف کارڈ میرٹ پر فراہم کیا جائے گا۔ مستحق کواس کا حق ملے گا۔ یہ تحریک انصاف کا منشور ہے کہ حقدار اگر مخالف بھی ہے تو اسکو حق دے دیا جائے۔ تحریک انصاف اور دوسری جماعتوں میں یہی بنیادی فرق ہے۔ ہم غریبوں کے لئے کھڑے ہیں ان کو حقوق دیں گے۔ غریبوں کی خدمت اور ان کا اطمینان ہمارا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.