نبی آخرالزماںؐ کی آل نے جانوں کی قربانی دیکر اسلام کو سربلند کیا ٬علامہ علی ناصر الحسینی
یزیدی کردار ہمیشہ کیلئے ظلم اور نفرت کا نشان بن گیا٬ممتاز شیعہ عالم
منگل 11 اکتوبر 2016 20:10
(جاری ہے)
اپر کینال امام بارگاہ والی خراساں داؤکے میں محرم الحرام کے نویں روز ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حضر ت امام حسینؑ نے کربلا میں شہادت پیش کرکے اسلام کو تا قیامت زندہ کر دیا اور باطل کے حصے میں دائمی ذلالت لکھ دی۔
اسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شفقت محسن کاظمی نے کہا کہ اولاد علیؑ نے کربلا تک پہنچتے ہوئے ہر مقام پر نماز با جماعت قائم کی اور اپنے شیعان کو بھی نماز کی پابندی کی تلقین کی ہے۔ نیک عمل کرکے ہم اپنے امام ؑ کی تقلید کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دشمنان اسلام نے فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی ہیں مگر اب وقت آگیا ہے کہ ہم اسلام دشمن قوتوں کو شکست دے کر بھائی چارے کی فضاء کو قائم کریں۔ والی خراساں میں دس روزہ مجالس کا اہتمام شیعہ رہنما ساجد حسین شاہ نے کہا کہ جبکہ ماسٹر محمد انور بھٹی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔قلعہ بھٹیانوالہ سے اظہر علی بھٹی ایڈووکیٹ٬ علمدار شاہ٬ ناصر رضا گیلانی نے انتظامی امور سر انجام دیئے۔ امام بارگاہ میں آج دسویں محرم الحرام کے موقع پر شام چار بجے ماتمی جلوس برآمد کیا جائے گا جو قصر سکینہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ قبل ازیں مرکزی امام بارگاہ ریلوے اسٹیشن مریدکے سے مرکزی ماتمی جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہو گا جس کی قیادت معروف شیعہ رہنما منور حسین شاہ پٹواری اور احمد رضا عرف پومے شاہ کریں گے۔ چوک بابا جن میں سینکڑوں اعزا دار زنجیر زنی کریں گے جبکہ جی ٹی روڈ مجاہد ہوٹل کے سامنے آگ پر ماتم اور گرم زنجیر زنی کا مظاہر ہ کیا جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.