حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کیلئے فضائی کارروائیوں میں شدت
روسی فضائیہ کی کارروائی ٬ 50 شہری ہلاک
جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:23
(جاری ہے)
ادھر شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے برطانوی مانیٹرنگ گروپ نے رپورٹ اپنی رپورٹ میں کہا کہ دمشق کے مشرقی علاقوں میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں٬ یہ علاقہ جنگجوؤں کے قبضے میں ہیں۔
دوسری جانب شام کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ فضائی کارروائیاں حلب کے جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں کی گئی تھی۔ادھر ڈیلی میل اور اسکائے نیوز کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔مغربی ممالک نے شامی حکومت اور روسی فضائیہ کی جانب سے شہری مقامات پر کی جانے والی بمباری کی مزمت کی ہے۔تاہم شامی فوج نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے دعوؤں کی تردید کی جبکہ فرانس اور امریکا نے حلب میں شامی اور روسی فضائیہ کی کارروائیوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز فرانس اور امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد پیش کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حلب میں فوجی اور فضائی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے٬ تاہم روس نے اسے ویٹو کردیا تھا۔واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں فوج اور ملسح گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث یہاں کے عوام شدید کرب میں مبتلا ہیں۔شام جاری خانہ جنگی اور غیر ملکی فورسز کے حملوں میں اب تک 3 لاکھ سے زائد شہری ہلاک جبکہ لاکھوں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے یا کیے گئے ہیں۔ادھر فضائی کارروائیوں سے محفوظ رہنے کیلئے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں شہری مہاجرین کیمپوں میں بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ان کیمپوں میں نہ صرف ادویات بلکہ خوراک کی بھی شدید کمی ہے جبکہ اس اذیت ناک زندگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کرنے والے مہاجرین کی کثیر تعداد سمندر کی نظر ہوچکی ہے۔ ادھرروس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے حلب میں جنگی جرائم کے الزامات کو سیاسی بیان بازی قرار دے دیا۔ دوسری جانب روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔فرانس کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر پیوٹن نے کہا جو لوگ ہم پر جنگی جرائم کا الزام لگا رہے ہیں انہیں شام میں زمینی حقائق کا علم ہی نہیں۔ انہوں نے کہا شام کی صورتحال کے ذمہ دار مغربی ممالک اور امریکا ہیں۔ روسی صدر نے کہا انکا نشانہ القاعدہ کی ذیلی شاخ النصرہ فرنٹ ہے جسے اقوام متحدہ نے بھی دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.