پوری دنیا میں ثابت ہوگیا کہ متحدہ بانی ’را‘‘ کا ایجنٹ ہے٬ وہ 22 برسوں سے بھارت سے پیسہ لے رہا تھا٬ فاروق بھائی برے لوگوں کی فہرست مجھے دیدیں٬ میں گیٹ پر لگادوں گا ‘ ہم نے نوجوانوں کیلئے آواز بلند کی ‘ ذہن تبدیل نہ ہوئے تو موقع ملتے ہی اسلحہ کے انبار لگ جائیں گے٬ پہلے ہمیں کہا گیا کہ ہم خیابان سحر سے باہر نہیں نکلیں گے ‘سینکڑوں لوگ برطانیہ میں مظاہرے کر رہے ہیں اور تنظیمی سیٹ اپ فعال کر رہے ہیں ٬پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:10
(جاری ہے)
گلگت بلتستان اور چترال میں بھی ہمارا آفس ہے۔ پاکستان کے علاوہ مشرق وسطیٰ ‘ برطانیہ میں پی ایس پی کا سیٹ اپ قائم کر لیا گیا ہے۔ سینکڑوں لوگ برطانیہ میں ہیں جو مظاہرے کر رہے ہیں اور تنظیمی سیٹ اپ فعال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جو بھی بات غلط ثابت ہو گی سامنے لائی جائے۔ فاروق بھائی متحدہ کے بڑے لوگوں کی فہرست مجھے دے دیں۔ فاروق بھائی جس برے شخص کا نام دیں گے ہم اپنے گیٹ پر لگا دیں گے۔ ہماری نظر صرف اپنی منزل پر ہے۔ پاک سرز مین پارٹی کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئی ہے اور اب ہماری نظریں صرف اور صرف اپنی منزل پر ہے۔ ہمارے ساتھ ملنے والے جب ’’آدھ‘‘ ہوتے ہیں تو صاف ستھرے ہوتے ہیں۔ متحدہ بانی کے بارے میں جو حقیقت ہے وہی بات کرتا ہوں اور ثابت ہو گیا ہے کہ متحدہ بانی ’’را‘‘ سے پیسے لے کر کام کرتا ہے اور ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہے۔ 22 برسوں سے متحدہ بانی بھارت سے پیسے لے کر کھا رہے ہیں اور متحدہ بانی کیخلاف بھی سچ ثابت ہو گیا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ وہ لوگ اپنی غلطی کو ٹھیک کہنے پر اصرار کر رہے ہیں اور ہمارے دشمنوں نے ہمیں ’’لانڈری‘‘ کہنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولت اور نہ ہی میں ان پر الزام لگا رہا ہوں۔ ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہمیشہ ’’را‘‘ ہی کہلائے گا آج ساری دنیا پر ثابت ہو گیا ہے۔ مصطفی کمال نے کہاکہ ہماری کسی سے بات کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔ ذہن تبدیل نہ ہوئے تو موقع ملتے ہی اسلحہ کے انبار لگ جائیں گے۔ اسلحہ سے بھرے شہر میں باآواز بلند کیا۔ کتاب اور قلم اٹھا?۔ہم نے آواز دی نوجوان ہتھیار پھینکو اور کمپیوٹر خریدو۔ ہمارے سافٹ ویئر کے بغیر کراچی میں کبھی امن نہیں ہو سکتا۔ کیا نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ سے کراچی میں امن قائم ہو جائے گا۔ کچھ دن پہلے منظر دیکھا وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کیلئے دل کھول دئیے اور وزیر اعلیٰ کو آرمی چیف سے ایم کیو ایم کا مقدمہ لڑتے ہوئے سنا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے کچھ دوست زندگی بھی چاہتے ہیں اور جنت بھی۔ فاروق بھائی جنت میں جانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو ایسی ایم کیو ایم چاہیے جو آنکھیں نہ اٹھا سکے۔ ہم سوچ کر آئے ہیں مر کر جنت میں جائیں گے۔ ہم نے آج تک کسی سے ایک روپیہ بھیک نہیں مانگی نہ مانگیں گے۔ فاروق بھائی بتائیں 6 ماہ سے مجھے با?نسر مار رہے ہیں مگر میں نے فاروق بھائی کو بڑی کھلی آفر کی تھی۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم شاکر علی سمیت 3 رہنما مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.