برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم و بربریت کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی ہے ٬ بیرسٹر سلطان
برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیرایشو پر بحث اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر توجہ مبذول کرائی جائے گی٬ برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب
جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:21
(جاری ہے)
اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور٬برطانوی پارلیمنٹ میں قائم چئیرمین آل پارٹیز کشمیر کمیٹی و برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ڈیوڈ لنٹول(David Lnuttall)٬ برطانوی ہائی آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد٬برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کیلون ہاپکنز(Kelvin Hopkins)٬آسٹن منشل(Austin Mintchell)٬برطانوی پارلیمنٹ کے رکن واپوزیشن لیبر پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرائر(Cryyer)٬ برطانوی ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی٬ کشمیری نژاد برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے بھی خطاب کیا۔
جبکہ اس موقع پر درجنوں ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور عمران چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میں اصل تنازعہ کشمیر ہے اور دنیا کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ پاکستان اور بھارت دونوں آپریشنل ایٹمی طاقتیں ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہاء پسندانہ رویے کی وجہ سے نان اسٹیٹ ایکٹرز یا عارضی دہشت گرد فائدہ اٹھا کر کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف راغب یا مائل کرسکتے ہیں۔حالانکہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک خالصتاً غیر مسلح ہے اور جبکہ بھارت نے حال ہی میں اڑی حملے کا بہانہ بنا کر سرجیکل اسٹرائکس کا جھوٹا دعوہ کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جب میں نے 2014 ء میں لندن کے ٹرائفلگر اسکوائر میں ملین مارچ کیا تو اس وقت میری پشت پر 25 سے زائد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کھڑے تھے اور اب میں آپ سب سے گزارش کرونگا کہ 27 اکتوبر کو برسلز ملین مارچ میں بھی شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کشمیر کا فیصلہ ہو کر رہے گا اور اب بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔برطانیہ کی یہ دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرائے کیونکہ یہ مسئلہ اسوقت پیدا ہو جب برطانیہ اپنے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد برصغیر سے گیا۔ اس موقع پرکشمیری نژاد برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے کہا کہ ہم برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر پیش کی گئی قرارداد پر مختلف سوالات کے ذریعے برطانوی حکومت کی توجہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر مبذول کرائیں گے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے برطانوی حکومت اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر مرزا خالد محمود نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوششوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ہم سب انہیں کی سربراہی اور رہنمائی میں آگے بڑھ رہے ہیں یہ آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جومتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.