امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ’’ ڈو مور کا مطالبہ کردیا
ہم پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اسے اپنی سرحدوں کے اندر مختلف علاقوں تک دہشت گردوں کی رسائی روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے٬ جان کربی
جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:18
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) امریکا نے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر مختلف علاقوں تک دہشت گردوں کی رسائی بند کرے۔ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ دپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔جب ان سے جماعت الدعوةکے سربراہ حافظ سعید کے حالیہ بیان سے متعلق تبصرہ مانگا گیا تو ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ' میں ایک دہشت گرد کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا'۔
یاد رہے کہ حال ہی میں حافظ سعید کا ایک بیان سامنے آیا تھا٬ جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'امریکا ہمارے دشمن کی ایما پر ہماری افواج اور جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے کی کوشش کرر ہا ہی'۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ٬ 'ہم پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی سرحدوں کے اندر مختلف علاقوں تک دہشت گردوں کی رسائی روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.