موصل پر امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں تیزی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:22

موصل پر امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں ..

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2016ء)امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف اپنی فضائی کارروائیاں تیز تر کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

آج بین الاقوامی عسکری اتحاد نے کہا کہ موصل پر حملوں میں تیزی عراقی فوجیوں کی شہر کی جانب پیش قدمی کے تناظر میں کی گئی ہے۔ ایک بیان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اتحادی طیاروں نے موصل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 50 حملے کیے ہیں۔ امریکی قیادت میں اس بین الاقوامی اتحاد کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موصل کے مشرق اور جنوب کی جانب سے عراقی فورسز شہر کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اسی تناظر میں فضائی حملوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔۔