وزیر داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے صحافی سرل المیڈا کا نام نکالنے کا حکم دیدیا
یہ فیصلہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے مشترکہ وفد کی وزیر داخلہ سے ملاقات میں کیا گیا صحافی کے نام کے اخراج سے معاملے کی جاری انکوائری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نیوز آئٹم کی ذمہ داری کے تعین کے لئے تحقیقات جاری رہے گی
جمعہ 14 اکتوبر 2016 21:25
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزادی صحافت اور آزاد میڈیا کے پختہ عزم اور خیر سگالی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے صحافی سرل المیڈا کا نام نکالنے کا حکم دیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی پریس ریلیز کے مطابق صحافی کے نام کے اخراج سے معاملے کی جاری انکوائری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نیوز آئٹم کی ذمہ داری کے تعین کے لئے تحقیقات جاری رہے گی۔
یہ فیصلہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے مشترکہ وفد کی وزیر داخلہ سے ملاقات میں کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی خان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ آزاد میڈیا نہ صرف قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا بلکہ ریاست کے دشمنوں کے منفی پروپیگنڈا کا بھی خاتمہ کرے گا۔
قومی سلامتی کے ایشوز بارے ایسے غیر مصدقہ اور قیاس آرائی پر مبنی ذرائع کے نیوز آئٹم سے اجتناب کیا جائے جو ذمہ دارانہ صحافتی و اخلاقی حدود سے بھی تجاوز کرتا ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر ٹھوس یقین رکھتی ہے جس نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ اس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ اے پی این ایس اور سی پی این ای کا وفد اے پی این ایس کے صدر سرمد علی‘ سی پی این ای کے صدر ضیاء شاہد‘ اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل عمر شامی‘ سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل اعجاز الحق اور سینئر صحافیوں عارف نظامی اور مجیب الرحمان شامی پر مشتمل تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.