36 سالہ مصری خاتون ایمان احمد دنیا کی سب سے زیادہ وزن رکھنے والی خاتون، 25 برس سے گھر سے باہر قدم نہیں رکھ پائیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 01:10

36 سالہ مصری خاتون ایمان احمد دنیا کی سب سے زیادہ وزن رکھنے والی خاتون، ..

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2016ء) 36 سالہ مصری خاتون ایمان احمد 25 برس سے گھر سے باہر قدم نہیں رکھ پائیں. تفصیلات کے مطابق 36 سالہ مصری خاتون ایمان احمد دنیا کی سب سے زیادہ وزن کی حامل خاتون ہیں۔ ایمان کا کل وزن 500 کلو گرام سے زائد ہے۔ ایمان اپنے زائد وزن اور موٹاپے کے باعث بستر سے نہیں اٹھ پاتیں اسی وجہ سے وہ گزشتہ 25 برس سے اپنے گھر سے باہر بھی نہیں جا پائیں۔

(جاری ہے)

ایمان کی ہمشیرہ شائمہ کا بتانا ہے کہ ان کی بہن بچپن سے ہی معذور ہے اور چل پھر نہیں پاتی تھی۔ پیدائش کے وقت ہی ایمان کا وزن 5 کلو تھا جسے ڈاکٹرز نے ادویات کی مدد سے کم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ ایمان نے 11 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ گھٹنوں کی مدد سے رینگنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم اس کے بعد سے وہ مسلسل اپنے بستر پر ہی رہی۔ ایمان کے بچپن میں ہی اس کے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد سے اس کی والدہ اور بہن نے ہی اس کی دیکھ بھال کی۔

متعلقہ عنوان :