بھارت اور روس کے درمیان اسلحے کی خریداری اورہیلی کاپٹروں کی مشترکہ تیاری سمیت کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط
روس بھارت کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400ٹریمف دے گا ٬بھارت روس سے 11356کلاس کی فریگٹس بھی خریدے گا٬مودی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاک روس فوجی مشقوں کا معاملہ بھی اٹھایا ٬بھارتی میڈیا کا دعویٰ دو نئے دوستوں کی بجائے ایک پرانا دوست بہتر ہوتا ہے٬روس سے 8نئے جوہری ری ایکٹروں کے حصول کی تجویز دی ہے ٬ کے اے 226ٹی ہیلی کاپٹرز فریگیٹس دونوں ممالک کے درمیان طویل پارٹنر شپ کی طویل تاریخ کا نیا باب ہے٬بھارتی نریندر مودی کی روسی صدر سے گفتگو پیوٹن مودی ملاقات میں دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کی گئی٬مودی نے اڑی واقعے پرروس کی مذمت کا شکریہ اداکیا٬رو س سے علاقائی تعاون پر بات ہوئی ٬بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کی میڈیا بریفنگ ٬پاک بھارت فوجی مشقوں بارے سوال گول کرگئے
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:31
(جاری ہے)
ملاقات میں وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر سے کہاکہ دو نئے دوستوں کی بجائے ایک پرانا دوست بہتر ہوتا ہے ۔
روسی صدر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو بہتر بنارہے ہیں اسکے علاوہ دونوں ملکوں میں فوجی اور تکنیکی تعاون بھی بہتر بنارہے ہیں۔مودی نے کہاکہ بھارت نے روس سے 8نئے جوہری ری ایکٹروں کے حصول کی تجویز دی ہے ۔بھارت ہائیڈو کاربن سیکٹر میں بھی بھارتی موجودگی کو وسعت دے گا۔کے اے 226ٹی ہیلی کاپٹرز فریگیٹس دونوں ممالک کے درمیان طویل پارٹنر شپ کی طویل تاریخ کا نیا باب ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی خریداری سمیت دیگر کئی دفاعی معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے جس کے تحت روس بھارت کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400ٹریمف دے گا ٬دونوںممالک نے ہیلی کاپٹر تیار کرنے کے 1ارب ڈالرکے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ٬بھارت روس سے 11356کلاس کی فریگٹس بھی خریدے گا۔بعد ازاں بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے مودی پیوٹن ملاقات پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پیوٹن مودی ملاقات میں دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کی گئی٬مودی نے اڑی واقعے پرروس کی مذمت کا شکریہ اداکیا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے گھما پھرا کر جواب دیا کہ رو س سے علاقائی تعاون پر بات ہوئی۔ ٬پاک روس فوجی مشقوں بارے سوال پر جے شنکر کتراگئے اورجواب نہیں دیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاک روس فوجی مشقوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔بھارتی ریاست گووا میں پانچ رکنی برکس ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے اس اجلاس میں برازیل٬ روس٬ بھارت٬ چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہان بنگلہ دیش٬ بھوٹان٬ میانمار٬ نیپال٬ سری لنکا اور تھائی لینڈ کے رہنمائو ں سے بھی مل رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے موضوع کو اجلاس کا اہم موضوع بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.