بولیویا کی خام تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 2005ء کے بعد سے 12 گنا اضافہ

اتوار 16 اکتوبر 2016 12:50

لاپاز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) بولیویا کی خام تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 2005ء کے بعد سے 12 گنا اضافہ ہوا ہے اور سال 2016ء کے دوران خام تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 2.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بولیویا کے وزیر توانائی لوئس البرٹو سانشیز نے لاپاز میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رواں سال عالمی منڈیوں میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی سے کمی ہوئی تاہم رواں سال ہائیڈروکاربن کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹروبراس سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں کمی کے اعلان کے باوجود بولیویا میں سرمایہ کاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور 2020ء تک 12.68 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :