تحریک انصاف کا اسلام آباد لاک ڈائون کیلئے 2 نومبر کی تاریخ کی تجویز پر اتفاق

حتمی فیصلہ کل کور کمیٹی کرے گی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:00

تحریک انصاف  کا  اسلام آباد لاک ڈائون کیلئے  2 نومبر کی تاریخ کی تجویز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد لاک ڈائون 30 اکتوبر کے بجائے 2 نومبر کی تاریخ کی تجویز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ حتمی فیصلہ کل ( پیر کو ) کور کمیٹی کے اجلاس میں کیاجائے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں دھرنے کی تاریخ تبدیل کرنے سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد کو لاک ڈائون 2 نومبر کی تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ کل ( پیر کو ) کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔