وڈیروں سے زمینیں لے کر کسانوں اور ہاریوں میں تقسیم کی جائیں٬الطاف شکور
اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20
(جاری ہے)
اس موقع پر پاسبان کراچی رابطہ کمیٹی کے چیئر مین طارق چاندی والا ٬اراکین عبدالحاکم قائد ٬ سردار ذوالفقار اور ظفر اقبال اور شیخ شکیل بھی موجود تھے ۔
پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے مزید کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور آلو٬ پیاز ٬ ٹماٹر٬ دالیں ٬ چینی وغیرہ درآمد کی جاتی ہیں ۔ پڑوسی ملک بھارت میں زرعی اصلاحات ہوگئیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتیں وڈیروں اور جاگیرداروں کے پاس ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی ہے ٬ جو غریب کسانوں اورہاریوں میں تقسیم کردی جائے تو ملک اناج میں خود کفیل اور برآمدات کے قابل ہوسکتا ہے ۔پاکستان میں محض ایک فیصد سے بھی کم طبقہ ’’فاسٹ فوڈ ‘‘کھاتا ہے ٬جبکہ بھاری اکثریت کو عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ۔ حکمران عیش کرتے ہیں اور غریب عوام بھوکے سوتے ہیں ۔ ملک میں جاری لوٹ کھسوٹ کی سرپرستی کرنے والا طبقاتی اور جاگیردارانہ نظام ختم کیا جائے ۔ الطاف شکور نے کہا کہ حکمران اور وزراء عالمی یوم خوراک پر گھسے پٹے بیانات جاری کرتے ہیں ۔ بھاری اخراجات سے سیمینار کرتے اور فوٹو سیشن کرتے ہیں ۔ اس کے بجائے غریب عوام کی فلاح و بہبود اور خوراک و پیداوار میں اضافہ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ الطاف شکور نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد اور پاکستان میں مہنگائی کے باعث عوام اپنی آمدنی کا70 فیصد سے زائد حصہ صرف خوراک پر خرچ کرتے ہیں اور وہ بھی اصلی نہیں ۔مزید قومی خبریں
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.