وزارت پٹرولیم نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا

پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے رات 10 سے صبح 5 بجے تک گیس سپلائی بند رکھی جائے گی٬ایل این جی کی درآمد کے باوجود گھریلو صارفین کو بدترین گیس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا٬پنجاب میں 18ویں ترمیم کے بعد گیس طلب پوری کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے٬ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 اکتوبر 2016 22:09

وزارت پٹرولیم نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے موسم سرما کے لئے وزارت پٹرولیم کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت پٹرولیم نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا٬پنجاب میں گھریلو صارفین کو رات 10 سے صبح 5 بجے تک گیس سپلائی بند رکھی جائے گی٬ایل این جی کی درآمد کے باوجود گھریلو صارفین کو بدترین گیس شارت فال کا سامنا کرنا پڑے گا٬پنجاب میں اٹھارویں ترمیم کے بعد گیس طلب پوری کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موسم سرما کے لئے وزارت پٹرولیم نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا۔موسم سرما میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام گھریلو صارفین گیس کی سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب میں گھریلو صارفین کو رات 10 سے صبح 5 بجے تک گیس سپلائی بند رکھی جائے گی۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گھریلو صارفین کو رات کے اوقات میں گیس بندش شروع کردی۔ایل این جی کی درآمد کے باوجود گھریلو صارفین کو بدترین گیس شارت فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔( و خ )