انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا٬ رولنمبر سلپس جاری

منگل 18 اکتوبر 2016 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات کے لئے طلباء و طالبات کو رولنمبر سلپس جاری کردیں ٬امتحان کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات میں 35 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ لاہور بورڈ نے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا وطالبات کو آن لائن رولنمبر سلپس جاری کردیں ہیں۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق طلبا ویب سائٹ http://slips.biselahore.com/ سے رولنمبر سلپس حاصل کرسکتے ہیں۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔