پاکستان قدرتی و انسانی وسائل اور جغرافیائی اعتبار سے مضبوط اور آئیڈیل ملک ہے ٬ کنیڈین ماہرین

منگل 18 اکتوبر 2016 23:04

پاکستان قدرتی و انسانی وسائل اور جغرافیائی اعتبار سے مضبوط اور آئیڈیل ..

ْسیالکوٹ ۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان قدرتی و انسانی وسائل اور جغرافیائی اعتبار سے ایک مضبوط اور آئیڈیل ملک ہے ٬ اس کے عوام بہتریں صلاحیتوں کے حامل ہیں٬ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے انسانی و قدرتی وسائل کا موثر استعمال از بس ضروری ہے٬ اِ ن خیالات کا اظہار کنیڈین ماہرین عمرانیات و تعلیم ڈاکٹر مائیکل بوپ اور ڈاکٹر جوڈی بوپ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری اور ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل میر عارف علی سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ہمہ گیر اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے محض ٹیکنالوجی اور جدید علوم ہی کافی نہیں بلکہ انسانی و قدرتی وسائل کا بروئے کار لانا بھی اہمیت کا حامل ہے٬اُنہوں نے کہا کہ امن کسی ایک قوم یا مذہب کی نہیں بلکہ انسانیت کی ضرورت ہے لہذا دیر پا قیام امن اور غربت کے خاتمے کے لیے ایک ہمہ گیر عالمی اتحاد اور ہم آہنگی وقت کی ضرورت بن چکی ہے٬ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی ٬ انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی بجائے متحدہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :