اسلام آبادبندکرنے کی دھمکی مناسب نہیں٬احتجاج ہرکسی کاجمہوری حق ہے٬نواب وسان

․عمران خان کا2نومبروالاشوفلاپ ہوگانوازشریف کی ناقص پالیسیوںکے باعث ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ چکاہے ٬رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:15

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) پی پی رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان نے کہاکہ ہے کہ اسلام آبادبندکرنے کی دھمکی مناسب نہیںہے مگراحتجاج کرناہرکسی کاجمہوری حق ہے عمران خان کا2نومبروالاشوفلاپ ہوگانوازشریف کی ناقص پالیسیوںکے باعث ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ چکاہے شیرپانامہ لیکس کے بھنورمیںپھنس چکاہے شیرکاشکارکھلاڑی نہیںبلکہ بلاول بھٹوزرداری کریگاعمران خان سیاست چھوڑکرکرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے وسان ہائوس خیرپورمیں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کراچی میںبلاول بھٹوزرداری کی تاریخی ریلی سے سیاسی تنظیموںکی نیندیںحرام ہوگئی ہیںسندھ کی تقسیم کے خواب دیکھنے والے سن لے انکی ایسی خواہشات دل میں رہ جائیگی انہوں نے کہاکہ پی پی کے چیئرمیں بلاول بھٹونے وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ کوہدایت دی کہ امن وامان کی صورتحال پرکسی بھی قسم کاسمجھوتانہیں کیاجائے گاوزیراعلی سندھ نے پہلے ہی تعلیم اورصحت کی بہتری کیلئے ایمرجنسی لگادی ہے اس موقع پرطارق گاہو٬چوہدری یعقوب کھوکھر٬فیصل سومرو٬غلام رسول سومروودیگربھی موجودتھے۔#