پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹس مکمل، سلمان بٹ اور محمد آصف کی قسمت نہ کھل سکی
بدھ 19 اکتوبر 2016 23:55
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اکتوبر۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا ۔ڈرافٹنگ کے عمل میں پہلے کھلاڑی کے انتخاب کا اختیار لاہور قلندرز کو ملا جس کے بعد کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور آخر میں چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
ڈرافٹنگ کے عمل کا آغاز پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ سے ہوا جس میں لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میکولم کا انتخاب کیا،کراچی کنگز نے اپنی باری میں ویسٹ انڈین سٹار کرس گیل کو منتخب کیا جنہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی، پشاور زلمی نے شاہد آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کو برقرار رکھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
پاکستانی ٹیم کو چند شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.