سپریم کورٹ کا نوٹس بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم ہے ٬ْ عمران خان
سماعت شروع ہونے سے چیزیں عوام کے سامنے آئیں گی ٬ْسپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے احتجاج کو اور بھی زیادہ تقویت ملے گی ٬ْدھاندلی سے متعلق درخواست عدالت میں ہے ٬ْ سپریم کورٹ معاملے کی فوری سماعت کرے ٬ْنیب سمیت تمام اداروں کی خاموشی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا ٬ْ میڈیا سے گفتگو
جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کیا جو بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کی جانب پہلا قدم ہے ٬ْیہ پاکستان کی جمہوریت اور ملک کے مستقبل کے لئے بہت ہی خوش آئند بات ہے٬ جب بھی یہ کیس شروع ہو گا تو قوم کے سامنے وہ ساری چیزیں سامنے آئیں گی جو آج تک چھپائی گئی تھیں۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا کہا تاہم پیش نہیں کیا٬ اصولاً تو انہیں پارلیمنٹ میں جواب دینا چاہیے تھا لیکن جب پارلیمنٹ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے وزیراعظم کو طلب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر انصاف کے ریاستی اداروں جیسے نیب٬ ایف آئی اے٬ ایس ای سی پی٬ ایف بی آر جیسے اداروں کو متحرک ہونا چاہئے تھاتاہم ان اداروں نے کچھ بھی نہیں کیا٬ جب کسی معاملے پر انصاف نہ ملے تو پر امن احتجاج ایک سیاسی جماعت کا حق ہے ٬ْہمارا احتجاج جاری رہے گا اور یہ احتجاج پورے پاکستان کے انصاف کے اداروں اور وزیراعظم کے خلاف ہے٬ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے احتجاج کو اور بھی زیادہ تقویت ملے گی۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں دھاندلی کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے٬ ہماری خواہش ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو بھی فوری سنے کیونکہ دھاندلی اور کرپشن ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں٬ جو لوگ دھاندلی کرتے ہیں وہی کرپشن بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی ملک خوشحال ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ادارے مضبوط ہیں٬ جب ادارے کمزور ہوتے ہیں تو کرپشن زیادہ ہوتی ہے٬ کرپشن ایک کینسر ہے جو ملک کو تباہ کر رہی ہے۔ایک سوال پرعمران خان نے کہا کہ نیب سمیت تمام اداروں کی خاموشی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.