وزیراعلی خیبرپختونخوا کی صوبے میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی ہدایت
نچلی سطح سے اوپر تک ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ٬جہاں وسائل کی کمی ہو نشاندہی کی جائے ٬حکومت نے مضبوط بنیاد رکھ دی ٬سٹرکچرکھڑا کرنے کی ضرورت ہے٬ پرویز خٹک
جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:47
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد سعید٬ انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی امجد عزیز ملک ڈاکٹر احسان علی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس کو ادارے کی مجموعی کارکردی٬ آمدنی ٬اخراجات٬ مقابلوں کے انعقاد٬ اب تک کھیلوں کی تقاریب میں دیئے گئے انعامات٬ مستقبل کیلئے مجوزہ پروگرام اور دیگر اہم پہلوئوں سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں اگلا سپورٹس گالہ مہمند ایجنسی میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی جس سے اتفاق کیا گیا تاہم وہاں کے حالات اگر مناسب نہ ہوئے تو پشاور میں منعقد کیا جائے گا۔اسی طرح خواتین کے T-20 کرکٹ مقابلے پشاور میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی مینجمنٹ کمیٹی کو آزمائشی بنیادوں پر کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا ۔ کمیٹی کا نمائندہ بورڈ میں پہلے سے موجود ہے۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور منتظمین کو نقد انعامات سے نوازا گیا ۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں صاحبزادہ حلیم ٬ حمزہ رحیم ٬ عزیر خان اور تیمور ایاز شامل ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی 76تحصیلوں اور 25سکولوں میں گرائونڈز کی تعمیر جاری ہے جن میں سے 50مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ میں بھی بعض تکمیل کے مراحل میںہیں۔ وزیراعلیٰ نے مقامی کمیٹیوں کو منیجمنٹ بورڈ میں نمائندگی دینے جبکہ صوبائی سطح پر بورڈ میں پرائیویٹ سیکٹر سے مزید چار افراد لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منیجمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل جلد مکمل کی جائے۔ تنخواہیں اور دیگر اخراجات کیلئے ایک سسٹم بنا لیں حکومت وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ روپے گرانٹ پہلے سے دے چکے ہیں۔ محکمہ کھیل مزید گرانٹ کیلئے تجویز دے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہر تحصیل میں گرائونڈ کی تعمیر سے کھیلوں کو مقامی سطح پر فروغ ملے گا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو گرائونڈز بن چکے ہیں ان کو بہترین طریقے سے چلانا ہے تا کہ مطلوبہ اہداف حاصل ہو سکیں۔ہم نے حکومت کے اس پروگرام کو کامیاب کرنا ہے اور اسے مزید اعلیٰ معیار اور سطح پر لیکر جانا ہے۔پرویز خٹک نے کہاکہ حکومت صوبے میں بین الاقوامی طرز پر کھیلوں کے مقابلے کرانے کیلئے کھلاڑیوں کی تیاری اور مقامی سطح پر بھی کھیلوں کے معیاری مقابلوں کیلئے منظم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے کھیلوں میں صوبے کا مستبقل بہت روشن نظر آر ہا ہے اب یہ منتظمین پر ہے کہ وہ اس ٹیلنٹ کو کیسے تلاش اور آگے بڑھنے کا موقع دیتے ہیں۔ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور یہ مستقبل جس کے ہاتھوں میں ہے ان کو اس کا ادراک کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں پہلے گھٹن کا احساس تھا نوجوان بھی اس سے کافی متاثر ہوئے ہیں اب ان کو آزاد اورمسحور کن لمحات میں سانس لینا نصیب ہوا ہے۔ حکومت ان کو ایسا ماحول دینا چاہتی ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو بہترین انداز میں پروان چڑھا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.