اسٹیٹ بینک کہیں منتقل نہیں کیا جارہا ہے یہ قائد کے شہر میں ہی رہے گا٬سعید احمد
اسلامک بینکنگ کا مستقبل بہت روشن ہے اور مغرب میں بھی اس نظا م کو تسلیم کیا گیا ہے ٬ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:18
(جاری ہے)
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا کہ ایسے ایونٹ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے معاون ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملکی ذخائر اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
ممبر فنانس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) طارق سلمان نے کہا کہ پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کا بینکنگ کے شعبے میں بڑھتا ہوا استعمال خوش آئند ہے۔ ٹی پی این کے بانی و سی ای او محمود ترین نے اپنے خطاب میں بتایاکہ یہ ایونٹ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ای) کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جس میںموبائل اور ای بینکنگ کے شعبے میں دنیا بھر میں ہونے والی جدید پیش رفت٬ کاروباری مواقع اور مسائل پر سیر حاصل گفت گو کی گئی۔افتتاحی سیشن کے بعد مہمان خصوصی نے شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ سمٹ کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیولپمنٹ فنانس گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید ثمر حسنین تھے۔ ہوں گے۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں پلینیٹ این گروپ کے بانی و کوچ ندیم حسین٬ آئی بی ایم پاکستان و افغانستان کے کنٹری جنرل منیجر غضنفر علی٬ ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے کے سی ای او محمد ابرار امین٬ جعفر بزنس سسٹمزکے سی ای او وقارالاسلام٬ ٹرینڈز اینڈ ٹرانسفارمیشن کنسلٹنٹ جی ایس ایم اے صوفیا حسنین٬ گیمالٹو یو اے ای سالوشنز اکاؤنٹ منیجر ای بینکنگ اینڈ ای کامرس الحمود بلال٬ ہمایوں بشیر٬ امن سینٹر فار انٹرپرئینیل ڈویلپمنٹ آئی بی اے کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد قریشی٬ ویوٹیک کے ہیڈ آف اسٹرٹیجی اینڈ نیو وینچرز محمود مرزا٬ مائیکروسافٹ کے کنٹری منیجر پاکستان ندیم اے ملک٬ سی ای او ڈیجیٹل برانچ ٹرانسفارمیشن ویوٹیک گروپ نوفل جے اعوان٬ ٹی سی ایس ای کام پرائیویٹ لمیٹڈ کے یہ وہ پروڈکٹ کے سربراہ ایڈم داؤد اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر بیشتر اداروں نے اسٹالز کے ذریعے اپنی مصنوعات کی بھی نمائش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.