تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بے معنی ہے۔فضل چوہدری،دانیال عزیز
پی ٹی آئی احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہے،احتجاج ہرشخص کا آئینی حق ہے،پی ٹی آئی معاملہ عدالت لے گئی اب اسلام آباد بند کرنے کا کیا جوازہے؟مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:14
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بے معنی ہے،احتجاج ہرشخص کا آئینی حق ہے،پی ٹی آئی معاملہ عدالت لے گئی ہے اب اسلام آباد بند کرنے کا کیا جوازہے؟،پی ٹی آئی احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔آج یہاں نوازلیگ کے ایم این اے فضل چوہدری اور دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کررہے تھے۔
فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج پانامالیکس کیس کی سماعت ہوئی۔ اگر اب تحریک انصاف احتجاج کرے گی تو غیرآئینی ہوگا۔(جاری ہے)
بطور اسلام آباد کا رہائشی آپکے احتجاج کی کال کو مستردکرتاہوں۔اس موقع پردانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ اہم اداروں کو طلب کیاہے۔اگر آپ اسلام آباد بند کردینگے تو کیا سپریم کورٹ اپناکام کرسکے گی؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں غلط بیانی کی۔
جہانگیرترین کا باہربھیجا گیا پیسہ جائزہے؟جہانگیرترین نے کاغذات نامزدگی اور ٹیکس ریٹرن میں الگ الگ مئوقف اختیارکیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔عمران خان احتساب نہیں چاہتے بلکہ سیاسی چالیں چل رہے ہیں۔ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.