دو نومبر کو اسلام آباد میں آ کر ہی مذاکرات ہوں گے ۔ عمران خان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں آ کر ہی مذاکرات ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مقدمہ سرکاری وکیل لڑے اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پانامہ معاملے پر نواز شریف اپنا مقدمہ پرائیویٹ وکیل کے ذریعے لڑیں۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیوں کی اسلام آباد آمد کا نیا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔ اس طرح کے بیانات دے کر یہ لوگ ملکی اور قومی مفاد کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ابھی بھی احتساب کا وقت ہے ورنہ دو نومبر کو جب اسلام آباد میں عوام کا سمندر آ جائےگا پھر تو نواز شریف کو احتساب دینا ہی ہو گا ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے یہ تاثر دینے کی کوشش بھی کی گئی کہ دو نومبر کو دھرنا فوج کروا رہی ہے ، یہ ان کی فوج کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی سازش ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت اسرائیلی اور بھارتی لابی کو تاثر دیے رہی ہے کہ دو نومبر کے دھرنے میں فوج اور عمران خان ساتھ ہیں، جبکہ نواز شریف امن چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی کی جا سکتی ہے تاہم عمران خان نے اس بات سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو بھی مذاکرات ہوں گے دو نومبر کو اسلام آباد ہی میں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.