پاکستان سکائوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں آل پاکستان بین الکلیاتی تقریری مقابلہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:22

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان سکائوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ میں سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی تقریری مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے 17 کالجز نے حصہ لیا۔ تقریری مقابلہ میں ایبٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد٬ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور٬ کیڈٹ کالج حسن ابدال٬ کیڈٹ کالج پلندری٬ گیرزن کیڈٹ کالج کوہاٹ٬ صادق پبلک سکول بہاولپور٬ فضلِ حق کالج مردان٬ دی اے ایف پبلک سکول مری٬ آرمی برن ہال سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد٬ کیڈٹ کالج سوات٬ کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ٬ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی٬ کیڈٹ کالج مستوگ٬ چاند باغ سکول مریدکے٬ کیڈٹ کالج پنو عاقل اور کیڈ ٹ کالج قلعہ سیف الله کے طلبہ نے حصہ لیا۔

پاکستان سکائوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی سے بھی طلباء نے تقاریر سنائی مگر وہ مقابلہ میں شریک نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آغاز میں پرنسپل پاکستان سکائوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی بریگیڈیئر)ر( عبدالحفیظ )ستارہ امتیاز ملٹری( نے مقابلہ میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کو سراہا۔ تقریری مقابلہ دو ادوار پر مشتمل تھا۔ پہلے دور میں انگریزی مقرروں نے اپنے جوہر دکھائے جبکہ دوسرا دور اردو تقاریر پر مشتمل تھا٬ اس بین الکلیاتی میں پہلی پوزیشن کا اعزاز تین کالجوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی٬ کیڈٹ کالج حسن ابدال اور کیڈٹ کالج پلندری نے حاصل کیا جبکہ دوسری پوزیشن صادق پبلک سکول بہاولپور اور تیسری پوزیشن فضلِ حق کالج مردان نے اپنے نام کیا۔

اردو مقابلہ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ یونیورسٹی سے محمد محسن اور صادق پبلک سکول سے فہد حسین نے جبکہ تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج چوآسیدن سے کیڈٹ مزمل حسین نے اپنے نام کی۔ اس کے برعکس انگریزی مقابلہ میں پہلی پوزیشن کیڈٹ کالج پلندری سے کیڈٹ فرہاد خورشید٬ دوسری پوزیشن کیڈٹ کالج سوات سے کیڈٹ مجتبٰی اور تیسری پوزیشن ایبٹ آباد پبلک سکول سے عبدالمعز نے اپنے نام کی جس کے بعدجج صاحبان نے اپنے اپنے فیصلے سنائے اور مہمان خصوصی پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول بریگیڈیئر (ر) محمد جاوید اور پرنسپل پاکستان سکائوٹس کیڈٹ کالج بٹراسی بریگیڈیئر)ر( عبدالحفیظ )ستارہ امتیاز ملٹری( نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈ تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :