کاشتکار ٹریکٹر ٬ فارم ورکنگ کیپیٹل ٬ ٹیوب ویل ٬ ٹربائن ٬ لائیو سٹاک کیلئے بھی قرضے حاصل کرسکتے ہیں ٬ زرعی ترقیاتی بینک

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:20

فیصل آباد۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)زرعی ترقیاتی بینک کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار فصلات ربیع کی زرعی اجناس کی کاشت کے علاوہ ٹریکٹر ٬ فارم ورکنگ کیپیٹل ٬ ٹیوب ویل ٬ ٹربائن ٬ لائیو سٹاک کیلئے بھی فوری قرضے حاصل کرسکتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ زرعی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے بینک کی خدمات سے استفادہ کریں تاکہ سرسبز زرعی انقلاب لا کر غذائی خود کفالت کے علاوہ اضافی اجناس برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بینک فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ ان کا بینک حکومتی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں کو فصلات ربیع اور فصلات خریف کے علاوہ دیگر شعبہ جات کی ترقی کیلئے آسان شرائط پر ون ونڈو آپریشن کے تحت اربوں روپے کے زرعی قرضے جاری کررہاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ رواں سیزن کے دوران بھی قرضوں کی فراہمی بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ہر سوموار کو کاشتکاروں سے قرضوں کی فراہمی کیلئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ۔