ماہ نومبر کے دوران پیاز کی نرسری کی کاشت مکمل کرلیں٬ ماہرین زراعت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:20

فیصل آباد۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)معتدل و خشک موسم پیاز کی زیادہ پیداوار کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذاکاشتکار ماہ نومبر کے دوران نرسری کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ دسمبر اور جنوری میں نرسری کی کھیتوں میں منتقلی یقینی ہوسکے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ ایک ایکڑ رقبے پر پیاز کی کاشت کی غرض سے پنیری تیار کرنے کیلئی3 کلوگرام بیج اور 4سی5 مرلے زمین درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنیری کاشت کرنے کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی مستطیل نما کیاریاں بنانی چاہئیں اور کاشتکار ان کیاریوں میں 7سی10 سینٹی میٹریا3تا4اِنچ ٬3سی4 سینٹی میٹریا ایک اِنچ کے فاصلے پر گہری لائنیں لگا کر ان میں بیج کاشت کریں اور بیج کے اوپر پتوں کی گلی سڑی کھاد ڈال دیںجس کے بعد اسے سرکنڈے یا پرالی وغیرہ سے ڈھانپ دیا جائے اور فوارے سے اس طرح آبپاشی کی جائے کہ پانی کیاریوں میں کھڑا بھی نہ ہو اور نمی بھی برقرار رہے۔انہوں نے کہاکہ پیاز کی کاشت سے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں دو مرتبہ کلٹیویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار پنیری کو کھیت سے وتر حالت میں اس طرح اکھاڑیں کہ اس کی جڑیں بالکل نہ ٹوٹیں۔