کاشتکار دھان کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب سٹہ کے اوپر والے دانے پک چکے ہوں٬ زرعی ماہرین

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء)عباس علی گل ِ ماہر شعبہ اگرانومی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادنے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھان کی کٹائی اور پھنڈائی جاری رکھیںاور کٹائی اس وقت شروع کریں جب سٹہ کے اوپر والے دانے پک چکے ہوں اور نیچے والے ابھی سبز حالت میں ہوں۔ پھنڈائی شدہ دانوں کو خشک کرنے کا بندوبست کریں تاکہ دانوں میں نمی 12 سی13فیصد رہ جائے۔

(جاری ہے)

اگر فصل کمبائن ھارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو ایسی کمبائن ھارویسٹرکا انتخاب کریںجن میں دھان کی کٹائی کے لیے ایڈجسٹمنٹ موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ کمبائن سے برداشت شدہ فصل کو دھوپ میں خشک کریںجبکہ باسمتی اقسام میں دانہ بھرائی کے وقت پانی کی کمی نہ آنے دیں اور آخری پانی کٹائی شروع کرنے سے 15تا 18دن پہلے لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھان کی پچھیتی اقسام پرپتوں کا جراثیمی جھلسائو٬ برگی بھورے دھبے ٬بلاسٹ اورپتالپیٹ سنڈی کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل کیڑے مار اور پھپھوند کش زہروں کا سپرے کریں۔۔