علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ’’پہلی اسلامک ریسرچ انڈیکس ایجنسی‘‘ متعارف کرا دی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باہمی اشتراک عمل سے ’’پہلی اسلامک ریسرچ انڈیکس ایجنسی‘‘ متعارف کرا دی ہے۔ انڈیکس کی تقریب رونمائی یونیورسٹی کے شعبہ فکر اسلامی تاریخ و ثقافت کے زیر انتظام ’’اسلامی تحقیق میں فنی تدوین‘‘ کے عنوان پر منعقدہ دو روزہ مجلس مذاکرہ کے افتتاحی اجلاس میں کی گئی۔

تقریب رونمائی سے ایچ ای سی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ریسرچ انڈیکس ایجنسی کے لئے ایک ویب سائٹ بھی متعارف کی گئی جس سے ایچ ای سی کے تسلیم شدہ جرائد جو زیادہ تک اردو اور عربی زبان میں ہیں‘ تک ملک بھر سے طلبہ و طالبات کو آن لائن رسائی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

ریسرچ انڈیکس ایجنسی کی ویب سائٹ دس ہزار سے زائد تحقیقی مقالوں کے مکمل متن پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر احمد مختار نے معاشرے کی مجموعی بہتری کے لئے ایسے موضوعات پر تحقیق کرنے پر زور دیا جس سے پوری انسانیت کے زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال کے مختصر عرصے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 8 ریسرچ جنرل شائع کئے ہیں جبکہ 9 واں ریسرچ جنرل جو "سیرت اسٹڈیز" پر ہے‘ اسی سال ماہ دسمبر میں شائع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :